the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بی جے پی کے آئی ٹی سیل پر اداکار عامر خان کی شبیہ خراب کرنے کا الزام لگا ہے۔ الزام ہے کہ گزشتہ سال عدم برداشت والے بیان کے بعد بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے عامر خان کے خلاف مہم چلائی تھی، جس کے بعد انہیں اسنیپ ڈیل کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بی جے پی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سابق والنٹير سواتی چترویدی کی ایک کتاب 'آئی ایم ٹرول' میں دعوی کیا گیا ہے کہ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ اسنیپ ڈیل پر ایکٹر عامر خان کو برانڈ سفیر سے ہٹانے کے لئے بی جے پی آئی ٹی سیل سربراہ نے پارٹی کی سوشل میڈیا سیل سے دباؤ بنانے کے لئے کہا تھا۔ انڈین ایکسپریس نے کتاب کے حوالے سے کہا ہے کہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل ہیڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اسنیپ ڈیل پر دباؤ بنانے کا حکم دیا تھا۔ سال 2015 کے آخر میں بی جے پی سوشل میڈیا سیل کو چھوڑنے



والی سادھوی کھوسلا نے صحافی سواتی چترویدی سے کچھ مبینہ وہاٹس ایپ میسج شئیر کئے ہیں۔ معلوم ہو کہ 2015 کے رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ شو میں اداکار عامر خان نے عدم برداشت پر بیان دیا تھا۔ عامر نے کہا تھا کہ کئی واقعات نے انہیں فکر مند 'کیا ہے اور ان کی بیوی کرن راؤ نے یہاں تک مشورہ دے دیا کہ انہیں شاید ملک چھوڑ دینا چاہئے۔ عامر نے کہا تھا، 'ایک شخص کے طور پر، ایک شہری کے طور پر، اس ملک کے ایک حصے کے کے طور پر ہم اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، ہم اسے خبروں میں دیکھتے ہیں اور یقینی طور پر میں فکر مند ہوا ہوں ۔ میں اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ میں بہت سے واقعات سے فکر مند ہوا ہوں۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا سے لے کر سڑک تک پر عامر خان کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں اسنیپ ڈیل اور اتلیہ بھارت کے برانڈ سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.